ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوامی تحریک کے رہنما نورالٰہی کی نماز جنازہ پڑھائی، عہدیداروں، کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور (15 دسمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گزشتہ روز علی پور چٹھہ کے رہنما نور الٰہی کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز جنازہ پڑھائی۔ نور الٰہی گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے۔ نماز جنازہ میں عوامی تحریک کے رہنماؤں، کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سربراہ عوامی تحریک نے نور الٰہی کے انتقال پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک ایک مخلص ساتھی سے محروم ہو گئی۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دریں اثناء سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے PAT کارکن مظفر حسین المعروف تحریک کا دیوانہ کے انتقال پر بھی گہرے غم کا اظہار کیا۔ سربراہ عوامی تحریک نے مظفر حسین کی بھی نماز جنازہ پڑھائی اور اس کے جنازے کو کندھا دیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، احمد نواز انجم، جی ایم ملک، تنویر احمد خان، نوراللہ صدیقی نے نور الٰہی اور مظفر حسین کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا اور مرحومین کی بخشش کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top