ڈاکٹر طاہرالقادری نے سینئر صحافی سید محمد انور قدوائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

لاہور (23 دسمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے سینئر صحافی سید محمد انور قدوائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعبہ صحافت ایک پروفیشنل اور دیانتدار سے محروم ہو گیا۔ انہوں نے انور قدوائی کی شعبہ صحافت کیلئے خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انور قدوائی نوجوان لکھاریوں کیلئے ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتے تھے۔ انتہائی مہذب اور شائستہ انسان تھے، جنہوں نے عمر بھر قلم کی حرمت کا خیال رکھا، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، ساجد بھٹی، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ و دیگر رہنماؤں نے انور قدوائی کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top