منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روحانی محفل کل ہو گی

لاہور (6 جنوری 2017) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ماہانہ ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روحانی محفل ہفتہ کو بعد نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گی۔ تقریب میں مرکزی گوشہ درود اور دنیا بھر میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانیوالا اربوں کی تعداد میں درود پاک محسن انسانیت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پیش کیا جائیگا۔ تقریب میں مشائخ عظام، علماء کرام، قرآء اور معروف نعت خوان شرکت کریں گے۔ منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کے انتظامات کا جائزہ لیا اور بتایا کہ آج ہونیوالی ماہانہ محفل میں لاہور کے تمام ٹاؤنز سے منہاج القرآن کے عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ سینکڑوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top