مذاہب کے درمیان ہم آہنگی وقت کا ناگزیر تقاضا ہے : سہیل احمد رضا

سینٹ تھامس چرچ اور منہاج القرآن انٹرفیتھ کے زیراہتمام انٹرفیتھ ویک کے موقع پر مشترکہ تقریب

لاہور (10 فروری 2017) ورلڈ انٹرفیتھ ویک کے موقع پرسینٹ تھامس چر چ لاہور میں بین المذاہب کونسل اور منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے نمائندہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ مسیحی رہنماء سیموئیل نواب،پاسٹر جوزف،سکھ رہنما سردار ویر جنم سنگھ، سردار ہر دیال سنگ،ہندو رہنما پنڈت رام لال،پنڈت امر ناتھ رندھاوا،علامہ سیف خالد اور ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کے علاوہ مختلف مذاہب کے دیگر رہنماء موجود تھے۔ سہیل احمد رضا نے کہا کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ انٹرفیتھ ویک اقوام متحدہ کے تحت پرنس آف جورڈن کی درخواست پر پوری دنیا میں منایا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے مابین ہم آہنگی اور باہمی روابط کو مذہبی اور سماجی سطح پر فروغ دینا ہے۔ عالمی سطح پر رونما ہونے والے حالات کے پیش نظر مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں سے وابستہ قوموں کے درمیان باہمی تعلقات خوشگوار بنانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ پاکستان میں تمام مذاہب آپس میں قومی وحدت اور یگانگت پر یقین رکھتے ہیں اور وطن عزیز کی سر بلندی،ترقی اور استحکام کیلئے ہمہ وقت متحد اور قیام امن و محبت کیلئے مصروف عمل ہیں۔ تقریت سے ریورنڈ پاسٹر سموئیل،پنڈت امر ناتھ رندھاوا اور سردار ویر جنم سنگھ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کیلئے قابل احترام شخصیت ہیں۔ وہ حقیقی طور پر مذاہب کے مابین رواداری کو فروغ دے رہے ہیں۔ وہ ہمیشہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ تمام شرکاء نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا، تقریب کے اختتام پرامن کیلئے شمعیں روش کیں اور عہد کیا کہ ہم وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیارہیں اس دعا کے ساتھ کہ اے ارض وطن تو سلامت رہے تا قیامت رہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top