ڈاکٹر طاہرالقادری نے 37 کتب کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف متبادل بیانیہ دیا: منہا ج القرآن

مورخہ: 12 مارچ 2017ء

فروغ امن نصاب 25 کتب پر مشتمل ہے، وزیر اعظم تعصب کی عینک اتاریں
متبادل بیانیہ کے تراجم سے دنیا کے مختلف ممالک استفادہ کر رہے ہیں، علامہ امداد اللہ قادری

لاہور (12 مارچ 2017) تحریک منہاج القرآن علماء کونسل کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر علامہ امداد اللہ قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سر پرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 37 کتب تحریر کر کے دہشتگردی کا متبادل بیانیہ دیا۔ متبادل بیانیہ کے تراجم سے دنیا کے مسلم و غیر مسلم ممالک استفادہ کر رہے ہیں۔ متبادل بیانیہ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 25 کتب پر مشتمل فروغ امن نصاب بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے بانی و سر پرست نے 2010 میں انسداد دہشتگردی اور فتنہ خوارج کے خلاف قرآن وسنت کی روشنی میں 6 سو صفحات کا تاریخی ڈاکومنٹ جاری کیا اور 2 سال قبل متبادل بیانیہ دیا مگر حکمران تعصب، انتقام اور دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے کے باعث اس عظیم اسلامی، ملی و قومی خدمت سے استفادہ کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسی کمشن نے اپنی رپورٹ میں دہشتگردی کے حوالے سے متبادل بیانیہ تیار نہ کرنے پر حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا جس کے بعد وزیر اعظم اب بیان بازی کر رہے ہیں۔ نواز حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے نہ کل سنجیدہ تھی اور نہ آج سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں اپنے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی ایکشن پلان کی حمایت کی تھی، جس کے پرزے پرزے نواز حکومت نے کئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top