عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی خالہ محترمہ انتقال کر گئیں

مورخہ: 17 مارچ 2017ء

نماز جنازہ جھنگ میں کل ادا کی جائے گی، سیاسی، مذہبی، سماجی راہنماؤں کا اظہار افسوس

لاہور (17 مارچ 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خالہ محترمہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں، مرحومہ پچھلے کچھ عرصے سے علیل تھیں، ان کی نماز جنازہ کل جھنگ میں ادا کی جائے گی، مرحومہ عبادت گزار، متقی خاتون تھیں اور عشق رسول ﷺ ان کی شخصیت کا خاص وصف تھا، مرحومہ کے انتقال پر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، سربراہ وحدت المسلمین راجہ ناصر عباس، منظور وٹو، ممتازحسین نیازی، علامہ امین شہیدی، چوہدری سرور، غلام مصطفی کھر ودیگر سیاسی، مذہبی، سماجی راہنماؤں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، حضور ﷺ کی شفاعت نصیب کرے اور مرحومہ کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرے۔

درایں اثناء تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی راہنماؤں صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، بریگیڈئر (ر)اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈا پور، نور اللہ صدیقی، جی۔ ایم۔ ملک، احمد نواز انجم، علامہ رانا ادریس، علامہ فرحت حسین شاہ، علامہ امدا د اللہ قادری، قاضی فیض الاسلام، جواد حامد، ساجد بھٹی، رفیق نجم، شہزاد رسول، سہیل رضا، شاہد لطیف، رانا فاروق، عین الحق بغدادی، حافظ غلام فرید، عبد الحفیظ چوہدری ودیگر راہنماؤں نے بھی مرحومہ کے انتقال پر گہر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top