تحریک منہاج القرآن کے وفد کی بیدیاں خودکش دھماکے کے شہید اویس ظفر کے اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت کا اظہار

لاہور (7 اپریل 2017) تحریک منہاج القرآن کے وفد نے امیر لاہور حافظ غلام فرید کی قیادت میں بیدیاں روڈ خودکش دھماکہ کے شہید اویس ظفر کے والد ظفر اقبال سے ملاقات کی اور تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، راہنماؤں نے کہا کہ جب بھی دہشتگردی کے واقعہ میں بے گناہ انسانی جان لقمہ اجل بنتی ہے تو دل خون کے آنسو روتا ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت وطن عزیز کو اہل قیادت نصیب فرمائے تاکہ دہشتگردی کے ناسور سے نجات مل سکے، وفد میں محمد حنیف قادری، حفیظ اللہ جاوید، چوہدری منظور، ملک محمد صفدر، محمد ولی، محمد عالم، ناصر سلطان نے بھی ملاقات کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top