عوامی تحریک اور منہاج القرآن لاہور کا ورکرز کنونشن اتوار کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا

مورخہ: 19 مئی 2017ء

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین خطاب کریں گے، کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو جلد قانون اور عوام کی عدالت میں جھکنا پڑے گا: حافظ غلام فرید
کارکن عوامی رابطہ مہم شروع کریں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام ہر فرد تک پہنچائیں: ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب

لاہور (19 مئی 2017) پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن 21 مئی (اتوار) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین کنونشن کی صدارت اور خصوصی خطاب کریں گے، ورکرز کنونشن میں لاہور بھر سے عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے مردوخواتین کارکنان اور عہدیداران بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلی منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم بھی شریک ہوں گے، ورکرز کنونشن میں ملکی حالات کے تناظر میں اہم فیصلہ جات کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے لاہور ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اشتیاق حنیف مغل، حفیظ اللہ جاوید، رمضان ایوبی، حاجی فرخ، عمر قریشی، حنیف قادری، ثناء اللہ خان، اصغر ساجد، اصغر ناز، ڈاکٹر اقبال نور، طارق الطاف، حاجی اختر ودیگر موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ غلام فرید نے کہا کہ ورکرز کنونشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، کنونشن میں ضلع لاہور کی تنظیمات کے عہدیداران اور کارکنان شرکت کریں گے، لاہور کی جملہ تنظیمات کے ہزاروں عہدیداران کو اہم اہداف دیئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ غریب عوام، مزدور، تاجر، دوکاندار لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پریشان ہیں، اتنی نالائق اور نکمی حکومت پاکستان کے عوام نے آج تک نہیں دیکھی، نام نہاد حکمران 4 سال میں بھی لوڈ شیڈنگ کنڑول کرنے میں ناکام ہیں، زندگی کا پہیہ عملاً مفلوج ہوچکا ہے، حکومتی وزراء لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں شہید اور زخمی ہونیوالے ہمارا فخر ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو جلد قانون اور عوام کی عدالت میں جھکنا پڑے گا، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے زندگی کے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے، قاتلوں سے قصاص لے کررہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے تمام مسائل کا حل ڈاکٹر طاہر القادری کے 10 نکاتی ایجنڈے میں ہے، 21 مئی کو ہونیوالے ورکرز کنونش میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین اہم خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن گھر گھر عوامی رابطہ مہم شروع کریں اور ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام ہر فرد تک پہنچائیں، موجودہ حکمران جب تک اقتدار میں رہیں گے ملک لٹتا رہے گا۔ آٹا، چینی، پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں کئی بار اضافہ ہو چکا ہے جو غریب اور مزدور دشمنی ہے۔ حکمرانوں کے گوداموں میں گندم رکھنے کی جگہ نہیں، جبکہ غریب روٹی کے نوالے کو ترس رہا ہے، عوامی تحریک کی جدوجہد لوٹ مار کرنیوالوں کی سیاست کا خاتمہ اور غریب کو حقوق دلانا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top