ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مانچسٹر دہشتگردی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

مورخہ: 23 مئی 2017ء

پاکستانی عوام کسی بھی ملک میں دہشتگردی کی تکلیف کو اپنی روح پر محسوس کرتے ہیں : ڈاکٹر طاہرالقادری
دہشتگردی پوری انسانیت کیلئے خطرہ، خاتمہ کیلئے تمام ممالک کو متفقہ حکمت عملی بنانا ہو گی

Dr Tahir-ul-Qadri strongly condemns the terrorist attack in Manchester. Terrorists are enemies of Humanity

لاہور (23 مئی 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ہونیوالی دہشتگردی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت اور بے گناہ شہریوں کی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ غم کی اس گھڑی میں برطانیہ کے عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی وباء ہے جس کا کسی مذہب اور ملک سے تعلق نہیں۔ انسانیت کے ان دشمنوں کے خاتمے کیلئے پوری دنیا کو مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ دہشتگردی پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے اور اس برائی کے خلاف لڑنے کیلئے تمام ممالک کو متفقہ حکمت عملی بنانا ہو گی، کوئی ایک ملک یا فوج دہشتگردی کی اس لعنت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں سب سے زیادہ قیمت پاکستان کے عوام نے چکائی اور 60 ہزار سے زائد شہادتیں قبول کیں۔ پاکستان کے عوام دنیا کے کسی بھی ملک میں دہشتگردی کا واقعہ ہو تو اس کی تکلیف کو اپنی روح پر محسوس کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ برطانیہ میں دہشتگردی کے المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان کے عوام اس دہشتگردی کی اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں برطانیہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top