منہاج القرآن اور کیتھڈرل چرچ میں خصوصی تقریب، مانچسٹر خود کش دھماکہ کی مذمت
دنیا کا ہر مذہب امن کا درس دیتا ہے، ریورنڈ شاہد معراج، سہیل رضا کا خطاب
لاہور (26 مئی 2017) انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور کیتھڈرل چرچ آف پاکستان کے زیراہتمام مانچسٹر خودکش دھماکہ کے حوالے سے خصوصی تعزیتی تقریب کیتھڈرل چرچ مال روڈ لاہور پر ریورنڈ شاہد معراج ڈین کیتھڈرل اور ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا کی زیر نگرانی منعقد کی گئی۔ تقریب میں منہاج یونیورسٹی اسلامک سٹڈی ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں عالمی امن کے قیام اور بالخصوص مانچسٹر میں خودکش دھماکہ سے مرنے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ سہیل احمد رضا نے کہا کہ دہشتگردانسانیت اور عالمی امن کے دشمن ہیں۔ وہ طاقتیں انسانیت کی دشمن ہیں۔ دنیا کا ہر مذہب امن، سلامتی اور محبت کا درس دیتا ہے۔ تمام مذاہب کو متحد ہو کر انسانیت کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ریورنڈ شاہد معراج نے کہا کہ مسیحی برادری بھی عالمی امن کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کررہی ہے۔ ہم مانچسٹر دھماکہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ مسیحی رہنماؤں نے منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا بطور خاص شکریہ ادا کیا کہ وہ دکھ سکھ میں ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور امن سلامتی کے حوالے سے اسلام کا سچا پیغام عام کرتے ہیں۔
تبصرہ