شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد میں تقریب کل ہو گی، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے

مورخہ: 29 جون 2017ء

اپوزیشن جماعتوں کے نمائندہ رہنماء شرکت کریں گے

لاہور (29 جون 2017) شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد میں کل 30 جون کو اہم تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ تقریب میں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ق) جماعت اسلامی، مجلس وحدت المسلمین، عوامی مسلم لیگ، سنی اتحاد کونسل، پاکستان مینارٹی الائنس و دیگر اپوزیشن جماعتوں کے نمائندہ رہنماء شرکت کریں گے۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن اور شہدائے انقلاب مارچ کی یاد میں منعقدہ اس تقریب میں ملک کے معروف مذہبی، سماجی، وکلاء، تاجر، طلباء، مزدور، کسان، اساتذہ اور دیگر تنظیموں کے رہنماء بھی شرکت کریں گے۔ تقریب میں شہدائے ماڈل ٹاؤن اور شہدائے انقلاب مارچ تنزیلہ امجد، شازیہ مرتضیٰ، محمد عمر صدیق، صوفی محمد اقبال، عاصم حسین، غلام رسول، حکیم صفدر علی، محمد شہباز اظہر، محمد رضوان خان، قاری خاور نوید، محمد آصف علی، رفیع اللہ نیازی، ڈاکٹر محمد الیاس، عبد الجیمد، شکیلہ بی بی، حمیرا امانت، سیف اللہ چھٹہ، ملک محمد یونس اعوان، ظہور احمد، رفیع اللہ، گلفام ولید بھٹی، محمد عزیز، محمد نوید رزاق کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top