علم کے سبب اللہ نے انسان کو تمام مخلوقات پر فضیلت عطا کی: فیض الرحمن درانی

مورخہ: 04 اگست 2017ء

انقلابی اقدامات اٹھاتے ہوئے دینی و دنیاوی دونوں علوم نئی نسل کو منتقل کئے جائیں
امیر تحریک منہاج القرآن کا جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

لاہور (4 اگست 2017) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا کہ اللہ کریم نے انسان کو تمام تر مخلوقات پر فضیلت و برتری عطا کی۔ اس کا سبب علم اور اس کا شعور وآگہی ہے جو کسی اور مخلوق کو عطا نہیں کی۔ انسان کو خالق کائنات نے علم کی دولت سے اسی وقت نواز دیا تھا جب یہ تخلیقی مراحل سے گزر رہا تھا، یہی وجہ ہے کہ انسان کو اشرف الخلوقات کہا جاتا ہے۔ وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں علم اور اہل علم کی بڑی فضیلت ہے۔ حصول علم پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔ اس میں دینی و دنیاوی دونوں علوم شامل ہیں۔ اسلام جہاں دین سیکھنے کی تعلیم دیتا ہے وہیں تسخیر کائنات کی بھی دعوت فکر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حدیث مبارکہ میں ہے کہ ایک عابد کی 100سال کی بے ریا عبادت سے عالم کے ساتھ ایک گھڑی صحبت میں رہنا افضل و اعلیٰ ہے۔ فیض الرحمن درانی نے کہا کہ آج امت مسلمہ کی زبوں حالی اور درماندگی کا سب سے اہم سبب علمی پسماندگی ہے۔ آج ضرورت اس مر کی ہے کہ تعلیم کو عام اور لازمی قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی اور انقلابی اقدامات اٹھاتے ہوئے دینی و دنیاوی دونوں علوم نئی نسل کو منتقل کئے جائیں۔ تحقیق و ریسرچ کیلئے منظم اور مربوط کوششیں کی جائیں تاکہ ایک قابل ذکر تعداد میں ریسرچ سکالر پیدا کئے جا سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری زبوں حالی عروج میں تبدیل ہو سکتی ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے میں علم کو فروغ حاصل ہو اورتحقیق کا جذبہ پیدا ہو۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top