ڈاکٹر طاہرالقادری کا راؤ عارف رضوی اور یامین مصطفوی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 22 اگست 2017ء

لاہور (22 اگست 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوامی تحریک کے سنیئر رہنما اور جنوبی پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹرراؤ محمد عارف رضوی اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ممبر محمد یامین مصطفوی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین رہنما ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل PAT خرم نواز گنڈا پور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، جی ایم ملک، سردار شاکر مزاری، سیف اللہ سدوزئی، احمد نواز انجم، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، مظہر علوی، جواد حامد، ساجد بھٹی، ڈاکٹر زبیر خان، عبد الستار منہاجین، ثناء اللہ، عبد الحفیظ چودھری، عین الحق بغدادی، نوشیرواں و دیگرمرکزی، صوبائی رہنماؤں نے بھی راؤ عارف رضوی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

دریں اثناء مرکزی ناظم دعوت علامہ غلام ربانی تیمور نے مرحومہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء، سردار شاکر مزاری، سیف اللہ سدوزئی، سلیم پاکستانی، فیاض وڑائچ، ثناء اللہ طاہر، ڈاکٹر زبیر اے خان، ملتان سے صاحبزادہ محمد زبیر، مظہر علوی اور عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے رہنماؤں کے علاوہ مذہبی، سیاسی، سماجی، صحافی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے ملتان (خانیوال) میں مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ عوامی تحریک کے وفد نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے مرحومہ کی قبر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں قائم مرکزی گوشہ درود میں بھی مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top