حجرہ شاہ مقیم: عرفان القران کورس کی افتتاحی تقریب

مورخہ: 22 اگست 2017ء

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیرِاہتمام حجرہ شاہ مقیم تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ میں ِعرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مرکز سے ڈائریکٹر کورسز حافظ محمد سعید رضا بغدادی اور کوارڈنیٹر کورسز محمود مسعود قادری نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں علاقہ بھر سے علمائےکرام، اساتذہ کرام، مخیر حضرات اور مردو خواتین کی کثیر تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔

پروگرام میں مختار احمد اشرفی، علامہ محمد یوسف اور علامہ غلام شبیر جامی نے بھی خصوصی شرکت کی، اس تقریب میں مہمان خصوصی حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے گفتگو کرتے ہوئے عرفان القران کورس کی اہمیت و افادیت پر زور دیا اور عرفان القران کورس کے مندرجات و مشتملات پر بریفنگ دی۔ دیگر مقررین نے نظامت تربیت کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب میں عرفان القرآن کورس کی دو کلاسز کے اجراء کا اعلان کیا گیا، جس کے لیے مرکز سے معلم سلیم حیدر اس کلاس میں تدریس کے فرائض سرانجام دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top