عوامی تحریک کے زیراہتمام 18 سیاسی جماعتوں کے یوتھ و طلباء ونگز کی اے پی سی
یوتھ الائنس پر اتفاق، حلف نامہ بدلنے پر ن لیگ کی عباسی حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ
جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ پبلک اور ورثاء کو انصاف دینے کی قرارداد متفقہ منظور
عدلیہ فوج کے خلاف منفی مہم چلانے پر وزراء کے خلاف بغاوت کے مقدمات قائم کئے جائیں
کرپشن ریفرنسز میں ملوث حکمران خاندان کے تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں
جھوٹے کو پارٹی صدر بنانے کا قانون بنا کر حکومتی اراکین نے جمہوریت کا منہ کالا کیا، طلبہ رہنما
لاہور (11 اکتوبر 2017) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام 18 سیاسی جماعتوں کے یوتھ و طلبا ونگز کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل منعقدہ اے پی سی میں متفقہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کی ذمہ دار قومی لٹیروں کی پشت پناہ ن لیگ کی عباسی حکومت فوری مستعفی ہو جائے۔ عدلیہ اور فوج کے خلاف منفی میڈیا مہم چلانے والے وزراء کے خلاف آئین سے انحراف اور بغاوت کے مقدمات درج کئے جائیں۔ ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ کرپشن ریفرنسز میں ملوث حکمران خاندان کے تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں، ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کے ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے۔ کالعدم تنظیموں سے روابط رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کی جائے۔ یوتھ اے پی سی میں جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ پبلک کرنے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کے ٹرائل اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف دینے کے مطالبات پر مبنی قرارداد بھی پاس کی گئی۔
اے پی سی میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، مسلم لیگ ق، ایم ایس ایف، جماعت اسلامی، اسلامی جمیعت طلبہ، انجمن طلباء اسلام، امامیہ سٹوڈنٹس فیڈریشن، وحدت یوتھ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن، سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ، ایم کیو ایم یوتھ و دیگر یوتھ و طلباء تنظیمات نے شرکت کی۔
عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے سیاسی جماعتوں کے یوتھ اور طلبہ ونگز کے وفود کو عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے قومی ایشوز پر متفقہ لائحہ عمل بنانے کیلئے نیشنل یوتھ الائنس بنانے کی تجویز دی جسے منظور کیا گیا۔
عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل اے پی سی کے اختتامی سیشن میں خصوصی طور پر شریک ہوئے، انہوں نے کہا ک نوجوانوں کا اتحاد پاکستان کی ضرورت ہے، اب وقت آ گیا ہے نوجوان پاکستان کیلئے اور آئندہ نسلوں کے مستقبل کیلئے قومی لٹیروں کے خلاف آواز بلند کریں۔
اے پی سی میں شریک طلبہ و یوتھ رہنماؤں نے جھوٹے کو پارٹی صدر بنانے کیلئے ترمیم کی منظور کو پارلیمنٹ کی توہین قرار دیا اور کہا کہ ایسا کر کے لولی لنگڑی جمہوریت کا منہ کالا کیا گیا۔
اے پی سی میں مسلم یوتھ آرگنائزیشن (ق) کے سید بلال شیرازی، ملک شکیل سکندر، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن چوہدری ارسلان، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ق) کے سہیل چیمہ، جماعت اسلامی یوتھ سے محمد زبیر گوندل، اسلامی جمیعت طلبہ سے عرفان حیدر، انجمن طلباء اسلام سے نعمنا الجبار، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے انصر مہدی، وحدت المسلمین کے وفاء عباس، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے رانا سلطان، سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے شہیر سیالوی، ایم کیو ایم یوتھ ونگ کے عبدالسلام، آل پارٹیز مہاجر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عامر بلوچ، پاک سرزمین پارٹی یوتھ کے بیرسٹر مختار، المحمدیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے حنظلہ طیب، جمعیت طلباء اسلامیہ کے عبدالرحمن، سرائیکستان ڈیموکریٹک موومنٹ یوتھ کے معظم شاہ، پاکستان تحریک باہو یوتھ کے سلطان سرمد قادری، بلوچ کونسل کے مزمل بلوچ، پختون سٹوڈنٹس کونسل کے احسن ایاز شامل تھے۔
عوامی تحریک یوتھ ونگ کے رہنماؤں منصور قاسم اعوان، علی رضا، عصمت علی، حافظ وقار، حاجی فرخ نے مختلف سیاسی جماعتوں کے یوتھ اور طلباء رہنماؤں کا عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ