منہاج القرآن نوجوانوں کو فکری اعتبار سے منتشر ہونے سے بچا رہا ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین

منہاج القرآن نے علم کے کلچر کوعام کیا اور اسلام کی حقیقی تعلیمات کے فروغ پر محنت کی۔ چیئرمین سپریم کونسل

لاہور (23 اکتوبر 2017) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن نوجوانوں کو فکری اعتبار سے منتشر کرنے والے نام نہاد دانشوروں اور نیم حکیموں کے مذموم حملوں سے بچا رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ایک ہزار کتب پر مشتمل علمی ذخیرہ سے علوم القرآن و حدیث، عقائد، عبادات، معاملات، معاشیات، روحانیات جیسے سینکڑوں اہم موضوعات پر امت مسلمہ کی رہنمائی کی۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل PAT خرم نواز گنڈا پور، احمد نواز انجم، رفیق نجم، ساجد بھٹی، علامہ میر آصف اکبر، علامہ رانا ادریس، مظہر علوی، عرفان یوسف، غلام مرتضیٰ علوی، طیب ضیاء، فرح ناز، عائشہ مبشر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن واحد علمی تحریک ہے جو آئندہ نسلوں کیلئے علم و فکر کے گھنے سایہ دار درخت لگا رہی ہے تا کہ ان کی چھاؤں میں بیٹھنے والے خارجی حملوں سے محفوظ رہ سکیں۔ تحریک منہاج القرآن نے پوری دنیا میں علم کے کلچر کوعام کیا اور دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کے عالمگیر فروغ پر محنت کی ہے۔ آج ڈاکٹر طاہرالقادری کی فکر کو پوری دنیا میں اس لئے قبولیت مل رہی ہے کہ انہوں نے امت کو ایک جسد بنانے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنگ نظری، انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری نے دلیل کی طاقت سے فتح حاصل کی ہے۔ نوجوان نسل کو مذہب کی طرف مائل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ علماء قول و فعل کے تضاد کو ختم کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات کو زحمت بنانے کی بجائے مشترکات پراکٹھے ہو جائیں۔ اندھے فتوؤں کی لاٹھی توڑ کر تحقیق کا رویہ اختیار کریں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی فکر کو فروغ دینا علماء و سکالرزکی ذمہ داری ہے۔ علماء کا فریضہ معاشرے میں مثبت اور تعمیری قدروں کو فروغ دینا ہے، تحقیق اور ریسرچ کے عمل سے اعلیٰ کردار جنم لیتا ہے مگر معاشرے کی اکثریت نے اس سے منہ موڑ لیا ہے جس سے تنگ نظری اور انتہا پسندی جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن مذہبی، اخلاقی و روحانی اقدار کی بحالی کیلئے کردار ادا کر رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں تجدید دین کا فریضہ انجام دے رہی ہے تا کہ آنے والی نسلیں اسلام کے اصل پیغام سے آ شنا ہو کر زندگی کے حقیقی مقصد کو سمجھ کر دین کی سر بلندی کیلئے جدوجہد کرتی رہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top