مانسہرہ: منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس

تحریک منہاج القرآن مانسہرہ پی کے 53 کی نظامت دعوت کے زیراہتمام ’’پیغام شہادت امام حسین کانفرنس‘‘ علیہ السلام 23 نومبر 2017ء کو پریس کلب کشمیر روڈ مانسہرہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ احمد حسن فاروقی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علماء و مشائخ بھی موجود تھے۔

علامہ احمد حسن فاروقی نے کہا کہ شہادت امام حسین علیہ السلام تاریخ اسلام کا وہ باب ہے، جس باطل، طاغوتی طاقتوں اور جبر و استبداد کے سامنے سینہ سپر ہونے کا پیغام دیا ہے۔ حسینیت دنیا میں قیام امن کا پیغام ہے۔ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے حسینی پیغام کو عام کر رہے ہیں۔

کانفرنس میں شریک دیگر علماء و مشائخ نے بھی خطابات کیے۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top