پی ایچ ڈی کی تکمیل پر ڈاکٹر محمد افضل کانجو کے اعزاز میں استقبالیہ

منہاج کالج برائے خواتين لاہور کے سينئر فیکلٹی ممبر پروفيسر محمد افضل کانجو کی پی ايچ ڈی کی تکميل پر 2 نومبر 2017 کو کالج اسٹاف نے استقباليہ ديا۔ پروگرام کی صدارت پرنسپل پروفيسر ڈاکٹر ثمر فاطمہ نے کی۔ اس موقع پر انتظامیہ اور تمام اساتذہ کرام کی طرف سے ڈاکٹر محمد افضل کانجو کو پی ایچ ڈی کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی گئی۔ ڈاکٹر محمد افضل کانجو 47 سال سے شعبہ تدريس سے منسلک ہیں اور 70 سال کي عمر سے تجاوز کر گئے ہيں۔ منہاج گرلز کالج میں وہ گزشتہ 12 سال سے تدريسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top