منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام 2 روزہ ’’عالمی امن میں مذاہب کا کردار‘‘ انٹرنیشنل کانفرنس 11 نومبر کو شروع ہو گی

لاہور (10 نومبر 2017) منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام 2 روزہ ’’عالمی امن میں مذاہب کا کردار‘‘ انٹرنیشنل کانفرنس 11 نومبر 2017 کو منہاج یونیورسٹی میں ہو گی۔ انٹرنیشنل کانفرنس میں آسٹریلیا، سری لنکا، انڈیا، متحدہ عرب امارات، سنگا پور، سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی سکالرز مقالہ جات پیش کرینگے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے وائس چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین کے خطاب سے کانفرنس کا آغاز ہو گا۔ عالمی کانفرنس کی کوریج کیلئے میڈیا کو خصوصی دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top