ختم نبوت سے متعلق قوانین بدلنے والوں کا کڑا مواخذہ کیا جائے : ڈاکٹر حسن محی الدین

منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین کا استقبال ربیع الاول کے فقید المثال جلوس سے خطاب
جلوس میں انجینئر رفیق نجم، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، شہباز بھٹی و دیگر رہنماؤں کی شرکت
جلوس میں سجے ہوئے گھوڑے، بگھیاں شریک تھیں، اہل علاقہ کی شرکائے جلوس پر گل پاشی

لاہور (21 نومبر 2017) چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں لاہور میں نکالے گئے فقید المثال جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے مسئلہ پر ہر کلمہ گومسلمان کا عقیدہ اور سوچ ایک ہے، ختم نبوت کے متعلقہ قوانین اور حلف نامہ میں ملوث عناصر کا کڑا مواخذہ کیا جائے۔ پاکستان نعلین پاک کے ذریعے معرض وجود میں آیا۔ حکمران عوامی غم و غصہ کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے سے معاشرے کو امن کی دولت سے مالا مال کیا جاسکتا ہے۔

استقبالی جلوس مغلپورہ لاہور شروع ہو کر شالیمار لنک روڈ سے ہوتا ہے مین بازار باغبانپورہ میں اختتام پذیر ہوا۔ اہلیان علاقہ و تاجران جلوس پر گل پاشی کرتے رہے۔ سجی ہوئی بگھیاں، اونٹ اور سفید گھوڑے جلوس میں شامل تھے جن پر بچے، بزرگ عربی لباس پہنے سوار تھے۔ شرکائے جلوس نے برقی قمقمے اٹھا رکھے تھے۔ جلوس میں مرکزی قائدین انجینئر رفیق نجم، نوراللہ صدیقی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ استقبالی جلوس تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام نکالا گیا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے شرکائے جلوس سے خصوصی خطاب کیا۔ جلوس میں حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، شہباز بھٹی، حاجی ارشد، حفیظ اللہ جاوید، علامہ غلام اصغر صدیقی، یونس نوشاہی، حاجی عبدالخالق، حنیف قادری، مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، تاجر رہنماؤں سمیت ہزاروں عشاقان مصطفی ﷺ نے شرکت کر کے حضور ﷺ سے اپنی محبت اور وفا کااظہار کیا۔ شہباز بھٹی نے جلوس پر گل پاشی کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی ولادت کی خوشی دنیا کی ہر خوشی سے بلند تر ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ رب العزت نے تحریک منہاج القرآن کو یہ توفیق اور سعادت بخشی ہے جو 34 سال سے حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد کا جشن پاکستان سمیت دنیا کے 100 ممالک میں منارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ امسال 34 ویں عالمی میلاد کانفرنس مذہبی جوش و خروش اور والہانہ انداز میں منعقد ہورہی ہے جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خطاب کریں گے۔ انہوں نے عالمی میلاد کانفرنس میں اہل لاہور کو بھرپور شرکت کی دعوت دی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top