کھپرو: محفل میلاد میں علامہ محسن قادری کا خطاب

تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام قادری ہاؤس عبدالستار چوہان کے والد کے چہلم کے موقع پر کھپرو میں محفل میلاد منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ محمد محسن قادری منہاجین نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میلاد منانا قرآن و حدیث سے ثابت ہے اور اللہ خود اپنے حبیب پر درود و سلام بھیج رہا ہے۔

اس موقع پر ڈویژنل ناظم اپر سندہ تحریک منہاج القرآن عبدالستار چوہان، ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ سید زاہد علی شاہ، تحصیل صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو شوکت علی خان قائمخانی، ناظم تحریک منہاج القرآن کھپرو احمد رضا، ضلعی صدر منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر محمد امین بھیو، مولانا فضل الرحمان اور غلامان مصطفیٰ نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور عبدالستار چوہان کے والد مرحوم عبدالغفور چوہان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top