تحریک منہاج القرآن ڈنمارک کے ناظم علی عمران کی والدہ کے انتقال پر رہنماؤں کا اظہار تعزیت

لاہور (15 دسمبر 2017) چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین نے منہاج القرآن ڈنمارک کے ناظم علی عمران کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ مرحومہ کا گزشتہ روز راولپنڈی میں انتقال ہو گیا تھا۔ منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، فارن افیئرز کے ڈائریکٹر جی ایم ملک، غلام مرتضیٰ علوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے علی عمران کی والدہ پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top