شہداد پور تحصیل میں تنظیم سازی

تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی تنظیمی دورے پر 23 دسمبر کو دربار حسینی لنڈو تحصیل شھداد پور پہنچے، جہاں انہوں نے یونین کونسل لنڈو کی نئی تنظیمی باڈی مکمل کی۔ اس موقع پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیر ولایت علی علوی کو ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ مقرر کیا گیا۔ اس تنظیمی اجلاس میں کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن نواب شاہ ڈویژن عبدالستارچوہان، امیر تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ سید زاہد علی شاہ، نائب صدر تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ محمد رشید قادری، جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک کھپرو عبداللہ کنبھار نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top