ڈاکٹر طاہرالقادری کی کوئٹہ جی پی او چوک میں بم دھماکہ کی مذمت

لاہور (9 جنوری 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کوئٹہ جی پی او چوک میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور سویلین افراد کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانی جانوں کے قاتل کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں یہ انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں، دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے ورثاء کو صبر جمیل دے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top