جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے عظیم استاذ علامہ محمد عتیق حیدر انتقال کر گئے

جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے عظیم استاذ علامہ محمد عتیق حیدر قضائے الہی سے وصال فرما گئے ہیں (اناللہ وانا الیہ راجعون)۔ علامہ محمد عتیق حیدر 1996 سے جامعہ میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ان کے وصال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور انکے پسماندگان اور ان سے محبت کرنیوالوں کو صبر جمیل عطا کرے۔

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین، تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے رئیس ممتاز الحسن باروی، جامعہ کے اساتذہ، طلبہ و فاضلین نے علامہ محمد عتیق حیدر کی وفات پر رنج کا اظہار کیا ہے۔

رابطہ نمبر: محمد حسان 03044043786

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top