مظلوموں کو انصاف دلوانے کی جدوجہد سیاست نہیں عبادت ہے : امیر لاہور منہاج القرآن

17 جنوری احتجاج، عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن لاہور کی رابط کارکن مہم مکمل
اے پی سی میں شریک جماعتوں کے کارکنوں کا مال روڈ لاہور پر والہانہ استقبال کرینگے: رہنما

لاہور (15 جنوری 2018) تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے احتجاج میں شرکت کا اعلان کرنیوالی جماعتوں کے قائدین کے شکر گزار ہیں اس سے ہماری اخلاقی قوت اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ دیگر جماعتوں کے کارکنوں کا 17 جنوری کے احتجاج میں والہانہ استقبال کریں گے۔ مظلوموں کو انصاف دلوانے کی جدوجہد سیاست نہیں عبادت ہے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا یہ پہلا احتجاج ہے جو مظلوموں کو انصاف دلوانے کیلئے ہے اسی احتجاج سے زینب پر انصاف کے بند دروازے کھلیں گے اور پھر دوباری کوئی بد مست ہاتھی حکمران طاقت کے نشے میں شہریوں کی جان لینے کی جرات نہیں کر سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار امیر لاہور نے لاہور کی 20 یونین کونسلوں کے دورہ اور رابطہ کارکن مہم کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں خالد سعید غنی، ندیم بیگ، محمد اصغر، چوہدری محمد اقبال، حفیظ اللہ جاوید، حنیف قادری و دیگر نے قائدین کو خوش آمدید کہا۔

مظہر محمود علوی نے کہا کہ 17 جنوری کے احتجاج میں یوتھ کی بڑی تعداد شریک ہو گی، انہوں نے کہاکہ دیگر جماعتوں کی یوتھ کو ویلکم کریں گے۔

عرفان یوسف نے کہا کہ ایم ایس کا ہر یونین کونسل میں مضبوط نیٹ ورک ہے، انصاف کی اس جنگ میں ایم ایس ایم کے نوجوان اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور مظلوموں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top