ڈاکٹر طاہرالقادری شہباز شریف کے ماڈل ٹاؤن جیسے خونی منصوبوں کے خلاف ہیں: عوامی تحریک کا ردعمل

دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کا بیان باقر نجفی کمشن کی رپورٹ میں انگلی اٹھنے پر استعفیٰ دینے جیسا ہے
پارلیمنٹ کے فلور پر کھڑے ہو کرجھوٹ بولنا پارلیمنٹ کی اصل توہین ہے:رہنماپاکستان عوامی تحریک

لاہور (18 جنوری 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیان پر اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری شہباز شریف کے سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسے خونی منصوبوں کے خلاف ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری شہباز شریف کی بندے مار مہم کے خلاف ہیں۔ دھیلے کی کرپشن نہ کرنے والا بیان جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ میں اشارہ بھی ہوا تو استعفیٰ دینے جیسا ہے۔ شہباز شریف نے کچھ بیان یاد کر رکھے ہیں اور مختلف مواقع پر انہیں دہراتے رہتے ہیں اور اب عوام انکے بیانوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا کہ حدیبیہ کرپشن کیس شہباز شریف کی بد عنوانیوں کا اشتہار ہے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا انصاف مانگنے پر شہباز شریف کی راتوں کو جاگنے والی بیماری بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب جس منصوبے کی انکوائری کا اعلان کرتا ہے اسکا ریکارڈ جل جاتا ہے۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران بشارت جسپال، فیاض وڑائچ اور نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے فلور پر کھڑے ہو کرجھوٹ بولنا پارلیمنٹ کی اصل توہین ہے اور یہ توہین میاں نواز شریف نے پانامہ لیکس آنے کے بعد جھوٹی تقریر کر کے کی، اس پر سپیکر قومی اسمبلی کو تحریک استحقاق ٹیک اپ کرنی چاہیے تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top