چار دنوں کے وزیراعظم ڈاکٹر طاہرالقادری کے بارے میں کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوں: خرم نواز گنڈاپور

پاکستان مہمان حکومت کی جاگیر نہیں ہے کہ جسے چاہیں دھمکیاں دیں: سیکرٹری جنرل PAT

لاہور (19 جنوری 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ جو وزیر اعظم سپریم کورٹ کے 5 ججز کے متفقہ فیصلہ کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کا بیان دے، کارروائی اسکے خلاف ہونی چاہیے اور جو وزیرا عظم سپریم کورٹ کے خلاف عوام کو مشتعل کرنے کی مہم چلا نے والے نا اہل کو اپنا وزیراعظم کہے کارروائی اس کے خلاف ہونی چاہیے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ چار دنوں کے وزیر اعظم ڈاکٹر طاہرالقادری کے بارے میں کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دامن پر نہ تو کسی ایل این جی کے ٹھیکے کا داغ ہے نہ کسی آف شور کمپنی کا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی طرف سے دھمکیاں مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا پنجابی زبان میں کہتے ہیں ’’نالے چوری نالے چتر‘‘۔ قومی خزانے کی لوٹ مار میں ملوث اپنے جرائم کا حساب اورجواب دینے کی تیاری کریں، پاکستان مہمان حکومت کی جاگیر نہیں ہے کہ جسے چاہیں دھمکیاں دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top