منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام سپورٹس فیسٹول ویک کا آغاز 22 جنوری سے ہو گا

’’گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘‘ کی ٹیم مقابلوں کی مانیٹرنگ کرے گی

لاہور (21جنوری 2018) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام 22 جنوری سے ’’سپورٹس فیسٹول ویک‘‘ کا آغاز ہو رہا ہے۔ کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح چیئرمین بورڈ آف گورنر MUL لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین کرینگے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے سپورٹس فیسٹول کے طلباء نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش بھی کرینگے۔ اس ضمن میں’’گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘‘ کی ٹیم ان مقابلوں کو مانیٹر کرے گی۔

ڈائریکٹر سپورٹس اقبال مرتضیٰ نے بتایا کہ سپورٹس فیسٹول میں کرکٹ، فٹ بال، والی بال، باسکٹ بال، بیڈ منٹن، باکسنگ، کراٹے، تیر اندازی، ہیمر تھرو سمیت 40 سے زائد آؤٹ ڈور اور ان ڈور گیمز شامل ہیں۔ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹرمحمد اسلم غوری نے کہاکہ MUL کے طلباء و طالبات کی کھیلوں کے مقابلوں کے ذریعے ذ ہنی و جسمانی صحت اور نشو ونما پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اورسالانہ سپورٹس فیسٹول کے ذریعے قومی، علاقائی اور روایتی کھیلوں کو زندہ رکھا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top