ترقی کیلئے قومی وسائل کا بڑا حصہ خواتین کی تعلیم پر خرچ کرنا ہوگا: بیگم عابدہ حسین

منہاج گرلز کالج فار ویمن کی تقریب سے خطاب، تقریب سے پرنسپل ڈاکٹر ثمر فاطمہ نے بھی خطاب کیا
مسز حمیرا ناز، شیخ امین الدین، آفتاب قادری، شاہد لطیف، سید امجد علی شاہ نے طالبات میں انعامات تقسیم کئے

لاہور (27 فروری 2018) سینئر پارلیمنٹرین سابق سفیر بیگم سیدہ عابدہ حسین نے منہاج گرلز کالج فار ویمن میں بزم منہاج کے زیراہتمام ہونہار پوزیشن ہولڈر طالبات میں سرٹیفکیٹ، شیلڈز اور میڈلز تقسیم کرنے کی سالانہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے قومی وسائل کا بڑا حصہ خواتین، قوم کی بچیوں کو تعلیم دینے پر صرف کرنا ہو گا۔ اسلام اور پاکستان کا آئین سوسائٹی کے کمزور طبقات کی بہبود پر زور دیتا ہے۔ صاحب اختیار طبقہ کی خواتین کی فلاح و بہبود اور تعلیم و تربیت کیلئے خصوصی اقدامات کرنا اسلامی اور آئینی دوہری ذمہ داری ہے۔ مجھے خوشی ہے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تحریک منہاج القرآن نے خواتین کی تعلیم و تربیت کیلئے بے مثال تعلیمی ادارے قائم کیے جن سے ہزاروں بچیاں مستفید ہورہی ہیں۔

گرلز کالج آمد پر پرنسپل ڈاکٹر ثمرین فاطمہ، مسزحمیرا ناز، آفتاب قادری، شاہد لطیف، شیخ امین الدین، سید امجد علی شاہ و دیگر نے مہمان خصوصی بیگم سیدہ عابدہ حسین کا استقبال کی۔ اس موقع پر بزم منہاج کے زیر اہتمام بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور ان کی تعلیمی، تحقیقی، مذہبی، سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گی۔ تقریب میں اساتذہ اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بیگم عابدہ حسین نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سفیر محبت ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن، بین المذاہب و بین المسالک رواداری اور علمی خدمات انہیں دنیا میں منفرد مقام دلاتی ہیں، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دہشتگردی کے خاتمے، تعلیمی و سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پوری دنیا میں اسلام کا پرامن چہرہ پیش کیا، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دکھی انسانیت اور اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کرنے کیلئے خدمات سے استفادہ کیا جائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما تحریک منہاج القرآن شیخ امین الدین نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرے کے پسے ہوئے استحصال زدہ طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جاری رکھے گی۔ آج کا دن کارکنوں کے تجدید وفا کا دن ہے، عظیم قیادت کی رہنمائی میں مصطفوی انقلاب کی منزل ضرور حاصل کریں گے۔

ڈاکٹر ثمرین فاطمہ نے کہا کہ پورے ملک میں تعلیمی اداروں کا جال ڈاکٹر طاہرالقادری کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تحریک منہاج القرآن کا عالمگیر پھیلاؤ اور اس کی موثریت اس بات کی گواہ ہے کہ 35 سال کے قلیل عرصہ میں منہاج القرآن دنیائے اسلام کی سب سے بڑی تحریک بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ساری کامیابیاں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تاریخ ساز شخصیت کی بدولت ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے کہا کہ آج دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن کے لاکھوں کارکن عہد کرتے ہیں کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی عظیم فکر کے امین بن کر ان کی جدوجہد کی کامیابی کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے، تقریب سے شاہد لطیف قادری اور آفتاب قادری نے بھی خطاب کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top