عوامی تحریک یوتھ پارلیمنٹ کا سالانہ اجلاس اتوار کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گا

مورخہ: 14 مارچ 2018ء

منہاج القرآن کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ اتوار کو منہاج ٹریننگ اکیڈمی آغوش کمپلیکس میں لگایا جائیگا
کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات 19 مارچ تا 22 مارچ مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونگے

لاہور (13 مارچ 2018) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام (یوتھ پارلیمنٹ) کا سالانہ دو روزہ اجلاس 17، 18 مارچ ہفتہ، اتوار کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اجلاس میں خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔ اس اہم سالانہ اجلاس میں عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی، صوبائی، ضلعی و پی پی عہدیداران کے علاوہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے زونل اور ضلعی ذمہ داران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ممبر سازی مہم اور آئندہ کے اہداف پر مشاورت کے بعد اہم اعلان کئے جائینگے۔ یوتھ پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی صدر یوتھ ونگ مظہر محمود علوی نے کی، سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، شعیب احمد، شیخ عتیق الرحمان، انعام مصطفوی، حاجی فرخ، عمر اعوان سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام اساتذہ، معلمین اور منہاج القرآن پنجاب کے عہدیدارن و وابستگان کیلئے ایک روزہ تربیتی کیمپ 18 مارچ بروز اتوار کو منہاج ٹریننگ اکیڈمی آغوش کمپلیکس ٹاؤن شپ میں لگایا جائیگا۔ تربیتی کیمپ سے منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ محمد رفیق نجم، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی و دیگر رہنماء خصوصی خطاب کریں گے۔

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام طلباء میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ اور فکری و شعوری ارتقاء کیلئے سالانہ کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات کا انعقاد 19 مارچ تا 22 مارچ تک مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں کیا جائیگا۔ ہفتہ تقریبات میں ملک بھر کے جامعات اور کالجز کے طلباء شرکت کریں گے۔ طلباء کے درمیان حسن قرآت، عربی تقریر، نعت رسول مقبول ﷺ، انگریزی تقریر، اردو تقریر، اردو مباحثہ اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات ہونگے۔ ہفتہ تقریبات میں ملک کی اہم سیاسی، علمی، مذہبی، سماجی شخصیات ہونہار طلبہ میں انعامات و شیلڈز تقسیم کرینگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top