منہاج القرآن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب کل ہو گی

مورخہ: 24 مارچ 2018ء

23 مسلم اور غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے
تقریب میں سیاسی، سماجی جماعتوں کے رہنما بڑی تعداد میں شریک ہونگے

لاہور (24 مارچ 2018) تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی مرکزی تقریب 25 مارچ 2018 (اتوار) کو مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو گی، 23 مسلم اور غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے، تقریب میں عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے علاوہ سیاسی، سماجی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔ 46 خاندانوں کے 1500 سے زائد باراتی تقریب میں شرکت کرینگے۔ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہونیوالی تقریب میں ہر جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد مالیت کا سامان گفٹ کیا جائیگا۔ 21 مسلم اور 2مسیحی جوڑے نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔ مسلم جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز پڑھائیں گے جبکہ مسیحی جوڑوں کی رسومات کی ادائیگی کیلئے پادری صاحبان موجود ہونگے۔ پنڈال کوخوبصورتی سے سجا کر خوشی کی اس تقریب کو منایا جارہا ہے۔ منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے قائدین باراتیوں کا پھولوں کے ہار پہنا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top