حکمرانوں نے انتہا پسندی کے خاتمے کی اسلامی اور قومی فکر کو نقصان پہنچایا، منہاج القرآن

مورخہ: 29 مارچ 2018ء

انسداد دہشتگردی اور فروغ امن کی فکر کو نصاب میں شامل کیا جائے: نائب ناظم اعلیٰ رفیق نجم
قومیں سڑکوں پلوں سے نہیں کردار سازی پر محنت کرنے سے عظیم ہوتی ہیں
اسلام امن، محبت اور تکریم انسانیت کا ضابطہ حیات ہے، ممبر سازی و تنظیم سازی اجلاس سے خطاب

لاہور (29 مارچ 2018) تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے مختلف فورمز کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے انتہا پسندی کے خاتمے کی اسلامی اور قومی فکر کو نقصان پہنچایا، انسداد دہشتگردی کے بیانیہ کو حقیقی معنوں میں نافذ کرنے کی بجائے اسے سیاسی مفادات کے حصول کا ذریعہ بنایا، قومیں سڑکوں پلوں سے نہیں کردار سازی پر محنت کرنے سے عظیم ہوتی ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری عالم اسلام کی پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف فتویٰ دینے کے ساتھ ساتھ فروغ امن نصاب بھی مرتب کیا۔ افواج پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جو بے مثال حربی کامیابیاں حاصل کیں انہیں حکمرانوں کی کرپشن، بدعنوانی اور بیڈ گورننس نے نقصان پہنچایا، انسداد دہشتگردی کی قومی اور اسلامی فکر کو نصاب میں شامل کیا جانا چاہیے، اسلام امن، محبت، تکریم انسانیت اور تحفظ انسانیت کا دین ہے۔

تقریب میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ کے سینکڑوں کارکنان صوبائی، ضلعی اور پی پی حلقہ جات کے عہدیداران نے شرکت کی۔

انجینئر محمد رفیق نجم نے سنٹرل پنجاب کے عہدیداران سے حلف لیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے دنیا کو اسلام کا حقیقی پر امن چہرہ دکھا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ عہدیداران اور کارکنان یونین کونسل سے لے کر وارڈ کی سطح تک اپنے یونٹس کو جلد مکمل کریں، انہوں نے کہا کہ ممبر سازی پر توجہ دی جائے، ممبر ساز ی اور تنظیم سازی سے ہی تحریکیں مضبوط، موثراور ثمر بار ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اتحاد امت کے داعی ہیں، تحریک منہاج القرآن ہر قسم کی لسانی، مذہبی، نسلی عصبیت اور فرقہ واریت کے خلاف ہے۔ تقریب میں سید محمود الحسن جعفری، راشد محمود باجوہ، علامہ ثناء اللہ ربانی، ڈاکٹر احسن ہاشمی، محمد ناصر دیو، محمد فاروق، محمد سعید بلوچ، حافظ احتشام محمود، زاہد چوہان، عثمان بٹ، علامہ شمیم سرور، شاہد حسین، شہزاد اکبر، بلال قادری، حاجی اللہ رکھا، محمد اسلم بسرا، علامہ سہیل حمید قادری ودیگر رہنما بھی شریک تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top