منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں شب برات کے موقع پر روحانی اجتماع ہو گا

لاہور (30 اپریل 2018) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شب برات کے مقدس و بابرکت موقع پر کل رات مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ’’شب التجا‘‘ کے عنوان سے روحانی اجتماع منعقد ہو گا۔ جس میں مشائخ عظام، جید علمائے کرام، نامور قرآء و نعت خوان حضرات شرکت کریں گے۔ دعائیہ محفل میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد بھی شرکت کریگی۔

منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے شب برات کے روحانی اجتماع کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب برات رحمت کے طالبوں کیلئے اللہ کی قربت کے حصول کی رات ہے۔ اہلیان لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونیوالے اجتماع میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے سچے دل سے توبہ کریں، آئندہ گناہوں سے بچنے کا عہد کریں اور شب برات کی رحمتوں، برکتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اللہ کی رحمت کے طلبگار بنیں۔

اجلاس میں اشتیاق حنیف مغل، ثناء اللہ خان، حاجی فرخ، یونس نوشاہی، علامہ امداد شاہ و دیگر بھی شریک تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top