ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا محمد اقبال ڈوگر کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 23 جون 2018ء
لاہور (23 جون 2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی و سینئر رہنما و ڈپٹی ڈائریکٹرریسورسز اینڈڈویلپمنٹ محمد اقبال ڈوگرکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اقبال ڈوگر تحریک منہاج القرآن کے سچے عاشق رسول، متقی پرہیز گار اور نیک انسان تھے۔ مرحوم تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق تھے۔ مرحوم کے انتقال سے تحریک منہاج القرآن ایک مخلص رہنماء سے محروم ہو گئی ہے، مرحوم کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائیگی۔ محمد اقبال ڈوگر کی اسلام، پاکستان اور تحریک منہاج القرآن کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور، شاہد لطیف، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، رفیق نجم، احمد نواز انجم، راشد کلیامی، علامہ فرحت حسین شاہ، شہزاد رسول، سہیل رضا، سید امجد علی شاہ، حافظ غلام فرید، حفیظ الرحمان، علی وقار قادری، عبد الحفیظ چودھری، عین الحق بغدادی نے محمد اقبال ڈدوگر کے انتقال پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے لاہور میں محمد اقبال ڈوگر کی نماز جنازہ پڑھائی، اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، کارکنان کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے جنازہ میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top