ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع ہفتہ کو ہو گا
لاہور (3 اگست 2018ء) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع 4 اگست کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بعد نماز عشاء منعقد ہو گا، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ سید فرحت حسین شاہ، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ میر آصف اکبر، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، سید مشرف شاہ، احمد نواز انجم سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام اور معروف قراء و نعت خوان حضرات روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ محفل میں مرکزی گوشہ درود اور پاکستان سمیت ساری دنیا میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے، روحانی اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی، دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی جائیگی۔
دریں اثناء تحریک منہاج القرآن لاہور کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں امیر لاہور حافظ غلام فرید کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، حفیظ اللہ جاوید، میاں محمد حنیف، اصغر ساجد، حافظ صفدر، حاجی عبدالخالق و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺکے روحانی اجتماع کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
تبصرہ