قدوۃ الاولیا السید طاہرعلاؤ الدین کے سالانہ ختم وصال کی تقریب ہفتہ کو ہو گی
منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں محفل نعت منعقد ہو گی، نامور قراء، نعت خواں شرکت کریں گے
لاہور (3 اگست 2018ء) تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست خانوادہ غوث الوریٰ کے عظیم چشم و چراغ قدوۃ الاولیاء حضرت پیر السید طاہر علاؤ الدین الگیلانی القادری کے سالانہ ختم وصال کے موقع پر عظیم الشان محفل نعت ہفتہ کو دن 11 بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی، روحانی و وجد انگیز محفل نعت میں ملک کے نامور قراء و نعت خوان حضرات بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے، تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ کرام، طلبہ، بزم قادریہ، منہاج یونیورسٹی کے طلبہ اور نامور علماء ومشائخ اس اہم اور پروقار تقریب میں شرکت کرینگے، چیف آرگنائزر بزم قادریہ اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن شہزاد رسول قادری، ڈپٹی چیف آرگنائزر بزم قادریہ حافظ عابد بشیر قادری، سہیل احمد رضا، صاحبزادہ افتخار احمد، شیخ آفتاب، سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حاجی محمد اسحاق و دیگر رہنما تقریب میں آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے۔
تبصرہ