ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کے چچا کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 03 اگست 2018ء

لاہور (3 اگست 2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما اور معروف قانون دان اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کے چچا چودھری غلام مصطفی قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے چودھری غلام مصطفی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، لہراسب گوندل ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ، مشتاق نوناری ایڈووکیٹ، سردار غضنفر علی ایڈووکیٹ، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، جواد حامد، حافظ غلام فرید، عین الحق بغدادی، عبدالحفیظ چودھری، شہزاد رسول، پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، عوامی لائرز ونگ کے دیگر رہنماؤں نے بھی اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ لاہور میں ویلنشیا ٹاؤن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن، عوامی تحریک کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ، وکلاء، صحافی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top