پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کی جشن آزادی تقریب 13 اگست کو ہو گی

مورخہ: 12 اگست 2018ء

تقریب میں، قومی ترانہ، ملی نغمے، آتش بازی اور سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو گا

لاہور (12 اگست 2018ء) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور پی پی 146 کے زیراہتمام 13 اگست پیر کو 71ویں جشن آزادی کے موقع پر تحصیل بازار اندرون بھاٹی گیٹ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا جائیگا۔ تقریب میں کیک کاٹا جائیگا، قومی ترانہ، ملی نغمے، آتش بازی اور سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب میں مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، شوبر، صحافی، سپیشل بچے، طلبہ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لواحقین خصوصی شرکت کریں گے۔

عوامی تحریک لاہوریوتھ ونگ پی پی 146 کے رہنما علی شان اور حنان صدیقی نے جشن آزادی کی تقریب کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کے صدر حاجی فرخ، ارشاد طاہر سمیت اہم رہنما تقریب میں شریک ہوں گے۔ تقریب وطن سے محبت کی مظہر ہو گی، عوامی تحریک یوتھ ونگ اتفاق، اتحاد، یکجہتی اور وطن سے محبت کا پیغام دے گی۔ تقریب میں افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا جو اپنی جانیں قربان کر کے قوم کو امن کا تحفہ دے رہے ہیں۔ شہدا ماڈل ٹاؤن اور شہداء انقلاب کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جائیگا جنہوں نے جانیں قربان کر کے قوم کو ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور نا انصافی پر مبنی ظالمانہ نظام کے خلاف ہمت اور شعور دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top