شاندار کامیابی پر چودھری پرویز الٰہی کو مبارکباد دیتے ہیں: خرم نواز گنڈاپور

مورخہ: 16 اگست 2018ء

سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن سے ن لیگ کا داخلی انتشار بے نقاب ہو گیا: نوراللہ صدیقی
عوامی تحریک کے رہنماؤں بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، جی ایم ملک نے کامیابی پر پرویز الٰہی کو مبارکباد دی

لاہور (16 اگست 2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سینئر پارلیمنٹرین چودھری پرویز الٰہی کو بھاری اکثریت کے ساتھ سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ایک طویل عرصہ کے بعد پنجاب اسمبلی کو ایک مدبر، تجربہ کار اور زیرک سیاستدان ملا ہے، چودھری پرویز الٰہی اپنے تجربہ سے ہاؤس کو احسن طریقے سے چلائیں گے، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال، جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ، ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن جی ایم ملک نے چودھری پرویز الٰہی کو مثالی کامیابی پر مبارکباد دی۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن سے ن لیگ کا داخلی انتشار بے نقاب ہو گیا، انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کے خلاف منفی مہم سے ن لیگ کو 2018ء کے الیکشن میں شکست ہوئی اور اب اسمبلیوں کے اندر بھی قاتل ٹولہ اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے، 15 اراکین کا ٹوٹنا بارش کا پہلا قطرہ ہے۔

فیاض وڑائچ نے کہا کہ ن لیگ کا عبرتناک انجام نوشتہ دیوار ہے، ماڈل ٹاؤن کے قاتل اب تنہا رہ جائینگے اور ان کا ٹھکانہ جیل ہے۔ 10 سال کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کو قاتل اور لٹیرے راج سے نجات ملی ہے۔

بشارت جسپال نے کہا کہ ہمیں اس بات کی بے حد خوشی اور اطمینان ہے کہ پنجاب سے ن لیگ کا صفایا ہو گیا۔ اگلے الیکشن میں قاتل ٹولے کو کھڑے کرنے کیلئے امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔ چودھری پرویز الٰہی کو بھاری اکثریت سے سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top