خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں عوامی تحریک کا وفد یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائے گا

عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام سہ پہر 3 بجے یوم دفاع سیمینار منعقد کیا جائے گا

لاہور (5 ستمبر 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی قیاد ت میں عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی وضلعی رہنما مورخہ 6 ستمبر بروز (جمعرات) صبح 9 بجے وطن عزیز پر جان نثار کرنے والے شہدائے 6 ستمبر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہداء جی ٹی روڈ مناوا پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے، ملکی سلامتی، خوشحالی اور شہدائے 6 ستمبر کے لیے خصوصی دعا کریں گے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں 6 ستمبر سہ پہر 3 بجے یوم دفاع پاکستان سیمینار منعقد کیا جائے گا، سیمینار کی صدارت عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری محمد افضل گجر کریں گے جبکہ مہمان خصوصی پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، انجینئر سفاقت علی مغل ہوں گے، سیمینار میں مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنما شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top