آرمی چیف کا گوردوارہ کرتارپور بارڈر کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں: سہیل احمد رضا

اقدام پاک انڈیا تعلقات کو بہتری کی طرف لانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز

لاہور (11 ستمبر 2018) تحریک منہاج القرآن ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے کہا ہے کہ سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر حکومت پاکستان اور بالخصوص آرمی چیف کی طرف سے باباگرونانک کی سمادھی آخری آرام گاہ گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کے درشن کیلئے بارڈر سے راستہ کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بھارت سمیت پوری دنیا کی سکھ برادری میں اس اعلان سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارتی کرکٹر اور کانگریس کے صوبائی وزیر سردار نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آمد اور وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری تقریب میں شرکت خیر سگالی کا عملی مظاہرہ تھا اور اس موقع پر آرمی چیف کا خوشگوار ماحول میں دنیا بھر کی سکھ برادری کو گوردوارہ گوردوارہ دربارصاحب کی زیارت بلا ویزہ اجازت دینا ایک انتہائی مثبت اور عالمی سطح پر بین المذاہب رواداری کے ساتھ ساتھ پاک انڈیا تعلقات کو بہتری کی طرف لانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو بھی سکھ برادری کے مذہبی جذبات کو محسوس کرتے ہوئے اس خیر سگالی کے پیغام پر مثبت جواب دیتے ہوئے فوراً کرتارپور کا راستہ کھولنے کے حوالہ سے پاکستان سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کرنا چاہیے تاکہ سکھ برادری کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے انتظامی اور سفارتی معاملات کو دو طرفہ طے کیا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top