بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اپنے کردار کی وجہ سے عظیم انسان تھے: عوامی تحریک کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس

لاہور (11 ستمبر 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی 70ویں برسی کے موقع پر عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلامیان پاکستان کو قائد اعظم جیسی عظیم ہستی سے نواز کر آزادی کی نعمت سے ہمکنار کیا، بانی پاکستان ایک سچے، کھرے لیڈر اور بین الاقوامی رہنماء تھے۔ انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان کی شخصیت پر 2ہزار سے زائد کتب لکھی جا چکی ہیں اپنے اور پرائے انہیں ایک سچے انسان کے طور پر جانتے ہیں۔

تعزیتی ریفرنس سے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، سہیل احمد رضا، شہزاد رسول، جواد حامد، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، حاجی محمد اسحق، عرفان یوسف، شیخ حماد و خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنزسہیل احمد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم اپنے کردار کی وجہ سے ایک عظیم انسان تھے انہوں نے پاکستان کو ہر مکتب فکر اور اقلیتوں کیلئے امن کا گہوارہ بنایا، انکی ملک و ملت کیلئے خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر اپنی ذات کیلئے اثاثے نہیں بناتے بلکہ انکا جینا مرنا اور ترقی و خوشحالی قوم کیلئے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے بمبئی کے اثاثوں کے بدلے پاکستان میں کوئی زمین نہیں لی۔

جواد حامد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ محمد علی جناح نے کروڑوں مسلمانوں کو آزادی دلوائی، پاکستان غریبوں کیلئے بنایا اور انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ سب کو انصاف ملے گامگر بعد میں آنے والے حکمرانوں نے عوام سے نہیں اپنی ذات سے پیار کیا اور جائز ناجائز طریقے سے دولت کے ڈھیر جمع کئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top