ڈاکٹر حسین محی الدین کا ڈاکٹر حسن صہیب مراد کے انتقال پر اظہار تعزیت

منہاج یونیورسٹی لاہور کے وفد نے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری کی قیادت میں اظہار تعزیت کیا
مرحوم علم سے محبت کرنے والی شخصیت تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: ڈاکٹر حسین محی الدین

لاہور (12 ستمبر 2018) تحریک منہاج القرآن کے صدر، ڈپٹی چیئرمین منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے یو ایم ٹی کے بانی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن صہیب مراد کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیاہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے، منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم غوری کی قیادت میں ایک وفد نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں جا کر ڈاکٹر حسن صہیب مراد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، منہاج یونیورسٹی لاہور کے وفد میں پروفیسر ڈاکٹر طالب حسین، پروفیسر ڈاکٹر نادر بخت، کرنل(ر) محمد احمد اور ناصر اقبال ایڈووکیٹ شامل تھے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم ایک علم دوست شخصیت تھے، اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ان کا کردار تاریخ کا سنہرا باب ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، مرحوم نے یو ایم ٹی کو قابل فخر تعلیمی ادارہ بنانے کیلئے دن رات محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فروغ امن کیلئے ان کی کاوشوں کا انہیں اجر دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top