واقعہ کربلا حریتِ فکر، نفاذِ عدل کی عظیم الشان داستان ہے : ڈاکٹر حسن محی الدین

انسان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی آمرانہ سوچ کو جنم دیتی ہے: چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri

لاہور (13 ستمبر 2018) چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ماہ محرم کے آغاز کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام اُن چار عزت والے مہینوں میں سے پہلا مہینہ ہے جس سے اسلامی سال کی ابتداء ہوتی ہے۔ اس ماہ میں تاریخ انسانی میں ایک ایسا ناقابل فراموش واقعہ پیش آیا جس نے ثابت کردیاکہ راہ عزیمت میں اپنی، اپنے خاندان اور اپنے ساتھیوں کو قربان تو کیا جاسکتا ہے لیکن باطل قوتوں کے سامنے سرنہیں جھکایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا تاریخ انسانی کا ایک دلخراش واقعہ نہیں بلکہ ظلم، بربریت اور درندگی کی ایک ایسی داستان ہے جو حریتِ فکر، نفاذِ عدل اور انسان کے بنیادی حقوق کی بحالی کی ایک عظیم الشان داستان بھی ہے۔ یہ تحریک مختلف عناوین کے ساتھ آج بھی جاری اور قیامت تک جاری رہے گی اس لیے کہ حق اور باطل کبھی بھی ایک جگہ پر مجتمع نہیں ہوتے۔ یہی شعور امام حسین رضی اللہ عنہ نے کربلا کے واقعہ کے دوران دیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ انسان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی آمرانہ سوچ کو جنم دیتی ہے۔ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے میدان کربلا کا سفر مدینہ منورہ سے اور پھر مکہ مکرمہ سے صرف اسی لئے کیا تاکہ لوگوں کو اسلامی اَقدار سے صحیح معنوں میں روشناس کرایا جاسکے اور ظلم و بربریت اور طاغوتی طاقتوں کے سامنے علَمِ حق بلند کیا جاسکے۔ اسی فلسفہ، فکر اور تحریک کو جاری رکھتے ہوئے موجودہ دور کے نابغہ روزگار، مفکر اسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے باطل اور اسلامی شریعت کی مخالف قوتوں کے سامنے علَم حق بلند کیا اور راہِ سیدنا امام حسین پر گامزن آپ کی تحریک شب و روز اس نظریہ کی داعی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top