جامعہ الازہر کے الشیخ ڈاکٹر عبدالصمد محمد مھنا کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

دنیائے اسلام کی قدیم ترین جامعہ، الازہر یونیورسٹی مصر میں ایڈوائزر ٹو وائس چانسلر الشیخ پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد محمد مھنا نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ پہنچنے پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، کالج آف شریعہ کے اساتذہ و طلباء نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔

مرکزی سیکرٹریٹ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور مرکزی قائدین کیساتھ آپ کی ملاقات کی خصوصی نشست ہوئی، اس موقع پر بریگیڈئر ریٹائر اقبال احمد خان، نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری، ڈائریکٹر فارن افئیرز جی ایم ملک، صدر دارالافتاء مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پرنسپل کالج آف شریعہ کرنل محمد مہدی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ یہاں معزز مہمان کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عالمی تنظیمی کام اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دنیا بھر میں علمی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بعدازاں پروفیسر ڈاکٹرعبدالصمد محمد مھنا نے اپنے وفد کیساتھ منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود، کالج آف شریعہ، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ و لائبریری اور دیگر مرکزی شعبہ جات کا وزٹ بھی کیا۔ دوران وزٹ انہیں شعبہ جات کا تفصیلی تعارف کرایا گیا۔

انہوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات دنیا اسلام کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے دنیا بھر میں قرآن و سنت کی تعلیمات کو صحیح معنوں میں روشناس کرایا، جن سے عالم عرب بھی مستفیذ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام کی عالمی سطح پر کاوشوں سے بالخصوص اہل مغرب میں مسلمانوں کیخلاف منفی پراپیگنڈے میں واضح کمی ہوئی ہے۔

اس سے پہلے پروفیسر ڈاکٹرعبدالصمد محمد مھنا منہاج یونیورسٹی لاہور کی دعوت پر پاکستان آئے اور انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا تفصیلی وزٹ بھی کیا تھا۔

قائدین سے ملاقات

گوشہ درود

فریدملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

استقبالیہ

شیلڈ وصولی

کالج آف شریعہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top