مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 24 واں یوم تاسیس 6 اکتوبر کو منایا جائے گا

مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن میں ہوگی، ڈاکٹر طاہرالقادری خطاب کریں گے
طلباء قوم کا مستقبل اور معمار ہیں: مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف

لاہور (5 اکتوبر 2018) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 24 واں یوم تاسیس 6 اکتوبر (ہفتہ) پورے ملک میں پر وقار طریقے سے منایا جائیگا، مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگی جس میں تحریک منہاج القرآن کے بانی و سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔ یوم تاسیس پر ملک بھر میں تحصیلی، ضلعی وصوبائی سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، مرکزی تقریب میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی، صوبائی وضلعی عہدیداران شرکت کریں گے، یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ سمیت ملک بھر میں ہونیوالی تقاریب میں طلباء کی رجسٹریشن کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائے جائینگے، سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری لاہور میں ہونیوالی مرکزی تقریب میں نوجوانوں و طلباء کو درپیش مسائل اور ملکی حالات کے تناظر میں خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے خطاب میں ملک بھر کے طلباء کو اہم پیغام دیں گے۔

مرکزی تقریب اور ملک بھر میں ہونیوالی یوم تاسیس کی دیگر تقاریب کے انتظامات و تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف نے کہاکہ طلباء قوم کا مستقبل اور معمار ہیں، کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری، بے انصافی، فرسودہ سیاسی و تعلیمی نظام نے ہمارے معاشرے کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ طلباء ملکی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں، ناگزیر ہو گیا ہے کہ طلباء و طالبات ملکی خوشحالی و استحکام کیلئے وہی تاریخ کردار ادا کریں جو تحریک پاکستان اور حصول پاکستان کی جدوجہد میں ادا کیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top