ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خرم نواز گنڈاپور کے بڑے بھائی جسٹس (ر) جاوید نواز گنڈاپور کے انتقال پر اظہار افسوس

صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، چودھری ظہیر الدین، اعجاز چودھری و عوامی تحریک کے سینئر رہنماؤں کا اظہار تعزیت

لاہور (12 اکتوبر 2018) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے بڑے بھائی جسٹس ریٹائرڈ جاوید نواز گنڈاپور کے انتقال پر دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے جمعتہ المبارک کی نماز کے بعد خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خرم نواز گنڈاپور کے بڑے بھائی کے انتقال پر دلی دکھ کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

دریں اثناء صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین خاں، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری نے جاوید نواز گنڈاپور کے انتقال پر ٹیلیفون کر کے اظہار تعزیت کیا، عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنماؤں بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، رفیق نجم، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، سردار شاکر مزاری، رانا محمد ادریس، علامہ فرحت حسین شاہ، ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ رانا محمد فاروق، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا مظہر محمود علوی، عرفان یوسف نے جاوید نواز گنڈاپور کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی بخشش کے لیے دعا کی۔

مرحوم جسٹس (ر) جاوید نواز گنڈاپور کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ پشاور میں پڑھی گئی، لاہور سے رفیق نجم، جواد حامد، عدنان جاوید، راجہ زاہد، سید امجد علی شاہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ چاروں صوبائی تنظیمات کے صدور، جنرل سیکرٹریز، عہدیداروں اور بڑی تعداد میں کارکنان نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top