خرم نواز گنڈاپور کے بڑے بھائی جسٹس (ر) جاوید نواز گنڈاپور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

نماز جنازہ میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سیٹھ وقار احمد، جسٹس قیصر رشید، ظفر اقبال جھگڑا و دیگر کی شرکت

لاہور (12 اکتوبر 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کے بڑے بھائی معروف قانون دان جسٹس(ر) جاوید نواز گنڈاپور کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ معروف روحانی شخصیت پیر صوفی محمد شفیق (چادر والی سرکار) نے پڑھائی، پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے اعلیٰ سطحی وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی، سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آج نماز جمعہ کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی، نماز جنازہ میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سیٹھ وقار احمد، جسٹس قیصر رشید، جسٹس روح الامین، سابق گورنر کے پی کے ظفر اقبال جھگڑا، سلیم نواز گنڈاپور، قیصر نواز گنڈاپور سمیت اہم سیاسی، سماجی، وکلاء، سابق ججز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جسٹس(ر) جاوید نواز گنڈاپور کے انتقال کی خبر کے بعد مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے خرم نواز گنڈاپور سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہو گیا، سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں نے خرم نواز گنڈاپور سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ جسٹس(ر) جاوید نواز گنڈاپور کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔ لاہور سے تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے رہنماؤں رفیق نجم، جواد حامد، عدنان جاوید، راجہ زاہد، سید امجد علی شاہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top