تحریک منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس کی تقریب 17 اکتوبر کو ہو گی

بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی شرکت کرینگے اور کیک کاٹیں گے
ڈاکٹر طاہرالقادری کی نئی تصنیف ’’قرآنی انسائیکلو پیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی نومبر میں ہو گی

لاہور (16 اکتوبر 2018) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری 17 اکتوبرکو تحریک منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ انہوں نے38 ویں یوم تاسیس سے پوری دنیا کے کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔ یوم تاسیس کی مرکزی تقریب منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن نے 38 سال کے مختصر عرصہ میں تنظیمی نیٹ ورک کا دائرہ پاکستان سمیت 90 سے زائد ممالک میں قائم کیا اور تحریک کے لاکھوں کارکن امن کے سفیر بن کر پوری دنیا میں اسلام کی روشنی پھیلا رہے ہیں۔

منہاج القرآن فروغ علم و امن کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کا ایک بڑا ذریعہ ہے منہاج القرآن کی قائم کردہ دو یونیورسٹیز اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت ملک بھر میں 7 سو سے زائد سکول تعلیم کے فروغ میں اپنا بھر پورکر کردار ادا کر رہے ہیں ان سکولوں سے 10ہزار سے زائد اساتذہ کا روزگار وابستہ ہے اور لاکھوں بچے مستفید ہو رہے ہیں۔ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دن رات کوشاں ہے اور اسی کے تحت یتیم بچوں کی دیکھ بھال کا ادارہ ’’آغوش‘‘ کام کر رہا ہے۔

تحریک منہاج القرآن نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے 600 صفحات پر مشتمل تاریخی ڈاکومنٹ’’فتوی‘‘ جاری کیا اور عدم تشدد کے رویوں اور امن پسندی کے فروغ کیلئے امن نصاب ترتیب دیا۔ مذاہب کے مابین حائل خلیج کو ختم کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے انٹر فیتھ ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کا قیام تحریک منہاج القرآن ہی کا خاصہ ہے۔ 7 جلدوں پر مشتمل’’ قرآنی انسائیکلو پیڈیا‘‘ ابھی پرنٹنگ کے مراحل میں ہے اور نومبر میں اسکی تقریب رونمائی ہو گی یہ قرآنی انسائیکلو پیڈیا تحریک منہاج القرآن کا امت مسلمہ کیلئے ایک ہزار سالہ تاریخ کا نایاب تحفہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم تاسیس کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ ان کے ہمراہ جی ایم ملک، فریق نجم، احمد نواز انجم، مفتی عبد القیوم ہزاروی اور نور اللہ صدیقی بھی تھے ۔

جی ایم ملک نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن کو اب عالمی تناظر میں دیکھا جانے لگا ہے، آج اسلام کی تبلیغ کا بیڑہ شرق تا غرب تحریک نے اٹھا رکھا ہے۔ اسلام کے پر امن، مثبت چہرہ کی شناخت، وقت کی ضرورت اور تقاضوں کے مطابق تبلیغ دین کا کام عالم مغرب میں موثر انداز میں تحریک منہاج القرآن انجام دے رہی ہے۔

رفیق نجم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 38 سال گزرنے کے باجود تحریک منہاج القرآن کی فکر اور پالیسز میں تسلسل دیکھا ہے اور جس فکر اور فلسفہ کی روشنی میں یہ تحریک شروع ہوئی تھی آج بھی اسی پر گامزن ہے۔

احمد نواز انجم نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن اب عالمی تجدید اسلام کے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ آج اسلام کی مثبت تعمیر اور جدید پر امن شناخت کا نام منہاج القرآن ہے۔ مفتی عبد القیوم ہزاروی نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن نے دنیا بھر میں درست اسلامی تشخص کو زندہ کیا ہے اور لوگوں میں پھر سے دین سے رغبت اور تعلق پیدا ہو نے لگا ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن نے آج کے دور میں ایک نیا اسلامی کلچر دیا ہے اور لوگوں میں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی جرات پیدا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top